27 اکتوبر 2016 (09:43)
0

عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ کسی کو پاکستان میں جمہوریت کو پٹڑی سے نہیں اتارنے دیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار وزیر ریلوے سعد رفیق کی قیادت میں حکومت کے وفد کے ساتھ اسلام آباد میں الگ الگ ملاقاتوں میں کیا۔ اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہاکہ کسی کو بھی ملک میں جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچانے دیا جائے گا۔

قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیرپائو نے کہاکہ ان کی جماعت پاکستان میں جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کے کسی بھی اقدام کا حصہ نہیں بنے گی۔
خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ اس احتجاج کا مقصد حکومت کے ترقی اورخوشحالی کے ایجنڈے کو روکنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب سپریم کورٹ پانامہ پیپرز کے حوالے سے تحریک انصاف کی عرضداشت کی سماعت کررہی ہے تو پھر احتجاج کا کوئی جواز نہیں ہے۔