اٹلی کے وسطی حصے میں زلزلے کے جھٹکے
27 اکتوبر 2016 (09:37)
0

اٹلی کے وسطی حصے میں زلزلے کے کئی جھٹکے محسوس کئے گئے۔ امریکہ کے ارضیاتی سروے کے مطابق ریختر سکیل پر پہلے جھٹکے کی شدت پانچ اعشاریہ چار، دوسرے کی چھ اعشاریہ ایک اور تیسرے کی شدت چار اعشاریہ نو تھی۔

دو د و گھنٹے کے وقفے سے آنے والے تینوں جھٹکوں سے کئی تاریخی گرجا گھروں سمیت متعدد قدیم عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ متعدد افراد زخمی ہوئے تاہم ابھی تک کسی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔