File photo

عالمی ادارہ صحت کی پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی تعریف
27 اکتوبر 2016 (09:22)
0

عالمی ادارہ صحت کے صحت اورترقی کیلئے غذائیت کے محکمے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر Francesco Branca نے کار آمد اورمفیدمعلومات شہریوں تک پہنچانے کیلئے پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی تعریف کی ہے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ریڈیو پاکستان صحت کے بارے میں بھی سامعین کواہم معلومات فراہم کررہاہے۔
ڈاکٹرBranca نے پاکستانی عوام پرزور دیا کہ وہ مضر صحت خوراک اورمیٹھے مشروبات کا استعمال کم کریں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کو بھی عوام میں متوازن غذا سے متعلق آگاہی پیدا کرنی چاہیے۔