File photo

مسلم لیگ(ن) کو دیا گیا مینڈیٹ واپس لینے کاحق صرف عوام کے پاس ہے:خاقان
27 اکتوبر 2016 (07:42)
0

پٹرولیم کے وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کو دیا گیا مینڈیٹ واپس لینے کاحق صرف عوام کے پاس ہے۔ انہوں نے حیدر آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام نے مسلم لیگ(ن) کو پانچ سال کے لئے منتخب کیا تھا اور حکومت کو اپنی مدت مکمل کرنے کا آئینی حق حاصل ہے۔

وہ رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر کے والد سابق سینیٹر سید قمر الزمان شاہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کرنے ان کی رہائش گاہ بھی گئے جو پیر کو انتقال کر گئے تھے۔