وفاقی وزیر نے کہاکہ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جارہاہے۔

File photo

تحریک انصاف کو دو نومبر کو دارالحکومت بند نہیں کرنے دیا جائے گا:آصف
27 اکتوبر 2016 (07:39)
0

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو دو نومبر کو دارالحکومت بند نہیں کرنے دیا جائے گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ حکومت تحریک انصاف کے احتجاجی منصوبے سے خوفزدہ نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک بھر میں حال ہی میں انتخابات میں یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ عوامی مسلم لیگ(ن) کی پالیسیوں کی بھرپور حمایت کررہے ہیں۔  تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) نے قومی مفاد کے تمام مسائل اتفاق رائے سے حل کئے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جارہاہے۔