File Photo

پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا گیا ہے:عباسی
27 مئی 2017 (20:12)
0

پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر شاہد خاقان عباسی نے حکومت کے اگلے سال لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے ہفتہ کے روز مری کے قریب ایک جلسہ عام خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے اور عوام پر کوئی اضافی بوجھ نہیں ڈالا گیا۔