اطلاعات کی وزیر مملکت نے کہا کہ دہشتگردی پر اب قابو پا لیا گیا ہے اور پختہ عزم کے ساتھ اسکا مکمل خاتمہ کردیا جائیگا۔

پوری دنیا پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر تسلیم کر رہی ہے:مریم
27 مئی 2017 (20:05)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت عوام کی خوشحالی کے ذریعے ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے کیلئے انتھک کوششیں کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر تسلیم کر رہی ہے اور امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی پر اب قابو پا لیا گیا ہے اور پختہ عزم کے ساتھ اسکا مکمل خاتمہ کردیا جائیگا۔