File Photo

کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے:شہباز
27 مئی 2017 (19:13)
0

ہفتہ کے روز لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دوہزار سترہ اٹھارہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی ترجیحات کا جائزہ لیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت دو ہزار سترہ اٹھارہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سماجی شعبے پر توجہ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے بجٹ میں پسماندہ علاقوں، پینے کے صاف پانی ، صحت اور تعلیم کیلئے مزید وسائل مختص کیے جائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود اور زرعی شعبے کی ترقی کے لئے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ''پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے'' پروگرام کے ذریعے دیہی علاقوں میں پختہ سڑکوں کا جال بچھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے مزید فنڈ مختص کیے جائیں گے اور وہاں بڑے منصوبوں پر عملدرآمد جاری رہے گا۔