File Photo

آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے وفاقی بجٹ کو عوام دوست قرار دیا
27 مئی 2017 (19:09)
0

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان نے نئے وفاقی بجٹ کی تعریف کرتے ہوئے اسے متوازن اور عوام دوست قرار دیا ہے۔

انہوں نے آج ریڈیو پاکستان کے مظفر آباد کے نمائندے کو ایک انٹرویو میں آزاد کشمیر میں بڑے ترقیاتی اور پن بجلی منصوبوں کیلئے خطیر فنڈز مختص کرنے پر وزیراعظم نواز شریف او ر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔