File Photo

سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار برآمد کرلی
27 مئی 2017 (19:04)
0

سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی اور سوئی کے مختلف علاقوں سے اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار برآمد کرلی ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تلاشی کی کارروائی کے دوران سات آر پی جی لانچر، چار مارٹر گولے دو بارودی سرنگیں ، چار دستی بم،170 پریشر بٹن، تین ریموٹ کنٹرول اور دیگر دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔