File Photo

حافظ حفیظ الرحمن کی گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے بجٹ میں مختص کیے گئے فنڈز کی تعریف
27 مئی 2017 (17:49)
0

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے بجٹ میں مختص کیے گئے فنڈز کی تعریف کی ہے جنہیں نو ارب روپے سے بڑھا کر پندرہ ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے قابل تقسیم قومی محاصل میں گلگت بلتستان کا حصہ طے کرنے کیلئے اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی کی تشکیل پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔