File Photo

گرین لائن بس منصوبہ دسمبر میں مکمل کرلیا جائے گا:زبیر
27 مئی 2017 (17:37)
0

گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کراچی میں گرین لائن بس منصوبہ اس سال دسمبر میں مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کے روز نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ''کے فور'' ایک اہم منصوبہ ہے اور وفاقی حکومت اس منصوبے کی مجموعی لاگت کا پچاس فیصد فراہم کرے گی۔

محمد زبیر نے کہا کہ ایک چینی کمپنی کراچی میں سیم وتھور کے خاتمے کیلئے پلانٹ لگائے گی۔