اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوبھجوائے گئے خط کو نیویارک میں پاکستان کے مستقل مشن کی جانب سےسلامتی کونسل کے تمام رکن ممالک کے درمیان تقسیم کیا گیا ۔

File Photo

اقوام متحدہ کشمیر بارے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے:سرتاج
27 مئی 2017 (16:23)
0

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریز کو ایک خط لکھا ہے جس میں بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کے منشور اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے بارے میں بین الاقوامی معاہدوں اور کنونشن کی کھلی خلاف ورزی کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔
نیویارک میں پاکستان کے مستقل مشن کی جانب سے بھجوائے گئے خط کو سلامتی کونسل کے تمام رکن ممالک کے درمیان تقسیم کیا گیا ۔
خط میں مشیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں اور سینکڑوں کشمیریوں کو اندھا کرنے سمیت انسانی حقوق کی صورتحال طویل عرصے سے ایک تشویشناک مسئلہ ہے۔
مشیر خارجہ نے کہا کہ بھارت ، پاکستان اور بھارت کیلئے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے مقبوضہ کشمیر کے بارے میں کمیشن کی قراردادوں کا احترام نہیں کر رہا۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ جموں وکشمیر کے بارے میں سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے اور ستر سال قبل کشمیریوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ اس تنازع کے حل سے نہ صرف جموں وکشمیر کے لاکھوں افراد کی مشکلات کا خاتمہ ہو گا بلکہ جنوبی ایشیاء کے خطے میں بھی امن واستحکام آئے گا۔