پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق باب دوستی چمن واقعہ کے بعد بند کر دیا گیاتھا۔

پاکستان نے چمن سرحد کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کھول دیا
27 مئی 2017 (16:17)
0

پاکستان نے افغان حکام کی درخواست پر رمضان المبارک میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر چمن بارڈر پر باب دوستی کھول دیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق باب دوستی چمن واقعہ کے بعد بند کر دیا گیاتھا  پاکستان نے افغان سرحدی پولیس کے دستوں کو پیچھے دھکیلنے کے بعد اپنے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ پاکستان کی طرف منقسم گاؤں میں مردم شماری مکمل کر لی گئی ہے۔

پاکستان کے حکام کی طرف سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جنگ بندی برقرار رکھی جائے گی اور سرحد کی خلاف ورزی قبول نہیں کی جائے گی۔ پاکستانی فوج سرحد پر کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں بین الاقوامی سرحد پر اپنی پوزیشنیں برقرار رکھے گی۔