امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینے پر زور دیا۔

برجیس طاہر کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 11کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے واقعے کی سخت مذمت
27 مئی 2017 (16:02)
0

امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر برجیس طاہر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے گیارہ کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔آج جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی ظلم وستم کی دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی۔
چوہدری محمد برجیس طاہر نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینے پر زور دیا۔