سالانہ ترقیاتی منصوبے دو ہزار سترہ اٹھارہ کے تحت موٹر وے کے مختلف سیکشنوں کی تکمیل کے لئے ایک سو تئیس ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

ملک میں شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے 320 ارب روپے مختص
27 مئی 2017 (15:56)
0

حکومت نے ملک میں شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے تین سو بیس ارب روپے مختص کئے ہیں۔سالانہ ترقیاتی منصوبے دو ہزار سترہ اٹھارہ کے تحت موٹر وے کے مختلف سیکشنوں کی تکمیل کے لئے ایک سو تئیس ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ان میں دو سو تیس کلومیٹر طویل لاہور عبدالحکیم سیکشن ، ملتان سکھر اور سکھر حیدرآباد سیکشن اور ہکلہ سے ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے کی تعمیر شامل ہے۔
فیصل آباد خانیوال ایکسپریس وے کی تعمیر کیلئے دس ارب روپے جبکہ برہان حویلیاں ایکسپریس وے کے لئے تین ارب روپے رکھے گئے ہیں۔اس طرح ڈیرہ اسماعیل خان ، مغل کوٹ اور ژوب شاہراہ دو ارب ستر کروڑ روپے کی لاگت سے بحال کی جائے گی۔
اسی طرح خضدار اور پنجگور ، ہوشاب بسمہ سہراب سیکشن اور گوادر تربت اور ہوشاب سیکشن کیلئے دو ارب پچاس کرور روپے خرچ کئے جائیں گے۔