مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے11 کشمیری نوجوان شہید کردئیے
27 مئی 2017 (14:43)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی اپنی تازہ کارروائیوں میں بارہ مولا اور پلوامہ کے اضلاع میں حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر سبزار احمد بٹ سمیت گیارہ کشمیری نوجوان شہید کردئیے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جاری پرتشدد فوجی آپریشنوں کے دوران فوج کے بارہ مولا کے علاقوں رام پور اور اوڑی کے علاقے میں آٹھ نوجوان اور پلوامہ کے علاقے Saimoh میں سبزار احمد سمیت تین دیگر شہید ہو گئے۔