وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ مساجد ، امام بارگاہوں ، مارکیٹوں اور دیگر مقامات پر سیکورٹی کے جامع اقدامات کئے جائیں ۔

27 مئی 2017 (14:35)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔وہ آج لاہور میں رمضان کے دوران سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے امن وامان کے بارے میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے بنائے گئے سیکورٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ مساجد ، امام بارگاہوں ، مارکیٹوں اور دیگر مقامات پر سیکورٹی کے جامع اقدامات کئے جائیں ۔