پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی پورے جنوبی ایشیاء کو تباہی کی طرف لے جا سکتی ہے: سید علی گیلانی
27 مئی 2017 (14:23)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پورے جنوبی ایشیاء کو تباہی کی طرف لے جا سکتی ہے۔آج سرینگر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن اور استحکام برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔
سید علی گیلانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔