امریکی صدر نے اپنے تہنیتی پیغام میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک دہشت گردی اور اسے تقویت دینے والے نظریات کے خلاف اپنے شراکت داروں کا ساتھ دے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز پر مسلمانوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
27 مئی 2017 (14:01)
0

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز پر مسلمانوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وائٹ ہاوس سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک دہشت گردی اور اسے تقویت دینے والے نظریات کے خلاف اپنے شراکت داروں کا ساتھ دے گا۔

امریکہ ، یورپ اور مشرق وسطیٰ میں آج پہلا روزہ ہے جبکہ پاکستان ، بنگلہ دیش ، بھارت اور عراق میں پہلا روزہ کل ہو گا۔