صحت کارڈز ، پشاور ، نوشہرہ ، چارسدہ ، مردان ، صوابی ، ہری پور ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد اور بٹگرام میں تقسیم کئے گئے۔

خیبرپختونخواء میں مستحق خاندانوں میں 7 لاکھ سے زیادہ صحت سہولت کارڈ تقسیم
27 مئی 2017 (13:50)
0

خیبرپختونخواء میں مستحق خاندانوں میں سات لاکھ سے زیادہ صحت سہولت کارڈ تقسیم کئے گئے ہیں۔ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ صحت کارڈز ، پشاور ، نوشہرہ ، چارسدہ ، مردان ، صوابی ، ہری پور ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد اور بٹگرام میں تقسیم کئے گئے۔

کارڈز کے ذریعے مستحق خاندان صوبے کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں سالانہ پانچ لاکھ چالیس ہزار روپے کا مفت علاج کراسکیں گے۔