File photo

پنجاب ، صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی10 ترقیاتی سکیموں کی منظوری
27 مئی 2017 (11:46)
0

پنجاب کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے مختلف شعبوں کی انتیس ارب بیس کروڑ روپے کی لاگت کی 10ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی ہے۔یہ منظوری لاہور میں منصوبہ بندی اور ترقی کے چیئرمین محمد جہانزیب خان کی صدارت میں پی ڈی ڈبلیو پی کے ایک اجلاس میں دی گئی۔
منظور کی گئی سکیموں میں اقتصادی ترقی کے منصوبے کیلئے پنجاب میں سیاحت ، گریٹر اقبال پارک لاہور کی ترقی ، لاہور سے ملتان موٹروے کے ساتھ ملتان روڈ کو منسلک کرنے کیلئے نئی رابطہ سڑک کی تعمیر ، محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کا قیام اور منڈی بہاوالدین میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کی تعمیر شامل ہے۔