File photo

رمضان میں عوام کو 9 ارب روپے کا تاریخی ریلیف پیکیج دیا گیا ہے: شہباز شریف
27 مئی 2017 (11:41)
0

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ رمضان میں عوام کو 9 ارب روپے کا تاریخی ریلیف پیکیج دیا گیا ہے۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے بھر میں تین سو اٹھارہ رمضان بازاروں کے علاوہ دو ہزار مدنی دسترخوان قائم کئے گئے ہیں۔ ماڈل بازار بھی رمضان بازار کے طور پر چلائے جائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر رمضان ریلیف پیکیج پر عملدرآمد کی نگرانی کرینگے تاکہ عوام تک اس کے ثمرات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔