File photo

مایہ ناز فلمی اداکارہ رانی کی 24ویں برسی
27 مئی 2017 (11:18)
0

مایہ ناز فلمی اداکارہ ناصرہ جو رانی کے نام سے جانی جاتی تھیں کی آج چوبیسویں برسی منائی جا رہی ہے۔وہ آٹھ دسمبر 1946 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ 1960 کے عشرے کے آخر میں رانی کو اس وقت بے پناہ کامیابی ملی جب انہوں نے ممتاز اداکار وحیدمراد کے ساتھ فلموں میں کام کا آغاز کیا۔
وہ برصغیر کی انتہائی کامیاب اداکارہ رہیں ۔ وہ اردو اور پنجابی فلموں دونوں میں اپنے رقص کی وجہ سے بھی پسند کی جاتی تھیں۔انہیں 1986 میں ، میراگھر میری جنت ، اور سونا چاندی جیسی فلموں میں بہترین اداکاری پر دو نگار ایوارڈ ز سے نوازا گیا۔
رانی 27 مئی 1993 کو لاہور میں چھیالیس سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئیں۔