File photo

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی کسان دوست پالیسیوں پرمکمل اعتماد ہے:سربراہ کسان اتحاد
27 مئی 2017 (08:28)
0

پاکستان کسان اتحاد کے سربراہ چودھری محمدانور کی قیادت میں ایک وفد نے لاہور میں پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف سے ملاقات کی ۔وفد نے پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت کی کسان دوست پالیسیوں پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔
چودھری محمدانور نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کئے ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاکہ کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے زرعی کمیشن قائم کیاہے۔