امریکہ ، جاپان کے درمیان شمالی کوریا کیخلاف عائد پابندیوں میں توسیع پر اتفاق
27 مئی 2017 (07:52)
0

امریکہ اورجاپان نے شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائلوں کے پروگرام پر اُس کے خلاف عائدپابندیوں میں توسیع پراتفاق کیاہے۔
وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ اتفاق رائے اٹلی کے شہرSicily میں گروپ سات کے رکن ملکوں کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوا۔
بیان میں مزید کہاگیا کہ دونوں رہنمائوں نے امریکہ اور جاپان کے درمیان اتحاد کو مزید مستحکم بنانے پربھی اتفاق کیاتاکہ شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام سے پیدا ہونیوالے خطرات سے موثرطورپرنمٹاجاسکے۔