File photo

سیاسی پارٹیاں، اور عوام قومی معیشت کی بہتری میں ہاتھ بٹائیں: وزیر خزانہ
27 مئی 2017 (07:38)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سیاسی پارٹیوں سمیت پوری قوم پرزوردیاہے کہ وہ قومی معیشت کی بہتری میں ہاتھ بٹائیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کے تحت مشینری کی درآمد میں اضافے سے ملک میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی عکاسی ہوئی ہے۔
وفاقی وزیرنے کہاکہ برآمدات میں اضافے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور حکومت اس سلسلے میں برآمدکنندگان کی حوصلہ افزائی کیلئے پہلے ہی ایک سو اَسی ارب روپے کے مراعات کے پیکج کااعلان کرچکی ہے۔