میثاق مدینہ نے پوری انسانیت کیلئے انصاف اور مساوات کے آفاقی اصول وضع کئے:صدر
27 مئی 2017 (07:10)
0

صدرممنون حسین نے کہاہے کہ میثاق مدینہ نے پوری انسانیت کیلئے انصاف اور مساوات کے آفاقی اصول وضع کئے۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں ’’ میثاق مدینہ کے اصولوں پرمبنی معاشرے کے قیام‘‘ کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ قائداعظم محمدعلی جناح اور علامہ اقبال حضوراکرمؐ کے بتائے ہوئے اصولوں پر پوری طرح عمل پیرا ہوئے۔ممنون حسین نے کہاکہ ہماری مستقبل کی ترقی اورخوشحالی کاراز ان اصولوں پرعمل کرنے میں مضمرہے۔