وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہاکہ کسانوں کو بجلی، کھاد، بیج اور زرعی مشینری پراعانت دی گئی ہے

File photo

بجٹ میں زرعی شعبے کیلئے وافررقم مختص کی گئی ہے:مصدق ملک
27 مئی 2017 (06:51)
0

وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹرمصدق ملک نے کہاہے کہ بجٹ میں زرعی شعبے کیلئے وافررقم مختص کی گئی ہے تاکہ اس شعبے میں بہترنتائج حاصل ہوسکیں۔
ایک نیوزچینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے کسانوں کوخصوصی مراعات دی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کسانوں کو بجلی، کھاد، بیج اور زرعی مشینری پراعانت دی گئی ہے۔
ڈاکٹرمصدق ملک نے کہاکہ حکومت نے کسانوں کیلئے کم شرح سود پرخصوصی قرضوں کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔