File photo

مصر کی فضائی کا لیبیامیں عسکریت پسند گروپ کے کیمپوں پر حملہ
27 مئی 2017 (06:41)
0

مصرکی فضائیہ کے طیاروں نے مشرقی لیبیاکے شہرDerna میں اُن کیمپوں پرحملے کئے ہیں جن کے بارے میں مصر کاکہناہے کہ وہاں اُن عسکریت پسندوں کی تربیت کی گئی تھی جنہوں نے صوبہMinya میں قبطی مسیحیوں کی ایک بس پر حملہ کیاتھا۔
مصر کے صدرعبدالفتحAl-sisi نے ٹیلی ویژن پراپنے خطاب میں کہاکہ انہوں نے دہشت گردوں کے کیمپوں پر حملوں کا حکم دیاتھا اور اس منظم دہشت گردی میں ملوث افراد کو سزا دی جائے گی۔
اُدھر لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں متحارب گروپوں کے درمیان شدید جھڑپوں میں کم سے کم اٹھائیس افرادہلاک اور ایک سو بیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔