وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہوئیں ،جس پر پوری قوم کو فخر کر سکتی ہے۔

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ موجودہ وزیراعظم اور وزیرخزانہ نے اپنا پانچواں مالیاتی بجٹ پیش کیا :ڈار
27 مئی 2017 (06:32)
0

وزیرخزانہ نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ موجودہ وزیراعظم اور وزیرخزانہ نے اپنا پانچواں مالیاتی بجٹ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہوئی ہیں جس پر پوری قوم فخرکرسکتی ہے۔
گزشتہ چار سال کے دوران مختلف شعبوں کی کارکردگی میں بہتری کو اُجاگر کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ ختم ہونیوالے مالی سال کے دوران مجموعی ملکی پیداوار کی شرح نمو پانچ اعشاریہ دو آٹھ فیصد رہی جو ایک عشرے میں بلند ترین شرح نمو ہے جبکہ مالیاتی خسارہ کم ہوکر چاراعشاریہ دوفیصدتک پہنچ گیاہے جو دوہزارتیرہ میں آٹھ فیصد سے زائدتھا۔انہوں نے کہاکہ زرمبادلہ کے ذخائرمستحکم سطح پر ہیں جبکہ گزشتہ چاربرسوں کے دوران ٹیکس وصولی میں اکیاسی فیصداضافہ ہوا ہے۔اسی طرح نجی شعبے کی ترقی کیلئے قرضوں کی فراہمی میں پانچ گنااضافہ کیاگیاہے۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ گزشتہ چاربرسوں میں حصص کی منڈیوں میں سرمایہ کاری کا حجم اکیاون ارب روپے سے بڑھ کرستانوے ارب روپے تک پہنچ گیاہے اور اس طرح اس شعبے کے مالیاتی حجم میں نوے فیصد اضافہ ہواہے۔