کمانڈر 10کور کا مردم شماری کیلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
27 مارچ 2017 (22:22)
0

کمانڈر 10کور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے پیر کے روز اٹک ڈویژن میں مردم شماری کے درمیان سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
مردم شماری کے علاقائی اور مقامی عملے، سول انتظامیہ کے اراکین اور پولیس افسربھی بریفنگ میں موجود تھے۔
کور کمانڈر نے مردم شماری کے عملے کی تعریف کرتے ہوئے مجموعی پیش رفت پر اطمینان ظاہر کیا اور انہیں بری فوج کے سربراہ کی ہدایات کے مطابق مکمل تعاون کی فراہمی کا یقین دلایا۔
کور کمانڈر راولپنڈی نے جاری آپریشن ردالسفاد کے سلسلے میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا انہیں ضلع اٹک میں اطلاعات پر مبنی کارروائیوں اور دہشت گردوںاور عسکریت پسندوں کی کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔