وزیر خزانہ نے کہا کہ زیادہ مستحکم اقتصادی شرح نمو کے حصول کیلئے اہم ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عملدرآمد جاری رکھا جانا چاہیے۔

File Photo

حکومتی اصلاحات کی بدولت ملک میں اقتصادی استحکام آیا،ڈار
27 مارچ 2017 (22:20)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومتی اصلاحات کی بدولت ملک میں بڑا اقتصادی استحکام آیا ہے۔

وہ پیر کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں اقتصادی اعشاریوں اور حکومت اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان کل سے دوبئی میں شروع ہونے والی مشاورت سے قبل مختلف اقتصادی اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ مستحکم اقتصادی شرح نمو کے حصول کیلئے اہم ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عملدرآمد جاری رکھا جانا چاہیے۔