ائر چیف نے شرکاء کو آپریشن ضرب عضب کے دوران دہشت گردی کے خلاف پاک فضائیہ کی فضائی کارروائیوں بارے بتایا۔

پاک فضائیہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فیصلہ کن کردار ادا کیا،سہیل امان
27 مارچ 2017 (21:10)
0

فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے۔

انہوںنے یہ بات پیر کے روز کویت میں کویت کی فضائی قوت اور فضائی دفاع کے بارے میں دو روزہ سمپوزیم سے خطاب کے دوران کہی۔
انہوں نے شرکاء کو آپریشن ضرب عضب کے دوران دہشت گردی کے خلاف پاک فضائیہ کی فضائی کارروائیوں کے بارے میں بتایا۔
سمپوزیم میں پاکستان، برطانیہ، امریکہ، فرانس، کویت، سعودی عرب، بحرین، قطر، اومان اور اُردن سمیت ڈھائی سو سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔