این ڈی ایم اے اور عالمی ادارہ خوراک میں معاہدہ
27 مارچ 2017 (20:11)
0

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے اور عالمی ادارہ خوراک نے ملک میں ناگہانی آفات سے نمٹنے کے نظام کی ادارہ جاتی استعدا د کار بڑھانے کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
این ڈی ایم اے کے چیئرمین میجر جنرل اصغر نواز اور عالمی ادارہ خوراک کے کنٹری ڈائریکٹرFinbarr Curran نے پیر کے روز اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کئے۔
معاہدے کے تحت سکولوں کے تحفظ کے پروگرام، قدرتی آفات کے خطرے کو کم کرنے کے کمیونٹی پروگرام کی سرگرمیوں اور تربیت کے علاوہ ناگہانی آفات سے نمٹنے کے قومی اور صوبائی اداروں کی مجموعی صلاحیتوں اور استعداد کار کو بڑھانے پر فنڈز خرچ کئے جائیں گے۔