عابد شیر علی نے کہا کہ لوڈ مینجمنٹ صرف ان علاقوں میں کی جائیگی جہاں بل ادا نہیں کئے جاتے۔

حکومت آئندہ سال تک قومی گرڈ میں10ہزار میگاواٹ اضافی بجلی شامل کرے گی
27 مارچ 2017 (20:03)
0

پانی وبجلی کے وزیر عابد شیر علی نے کہا ہے کہ اگلے سال سے ملک میں بجلی کی کمی نہیں ہوگی کیونکہ بجلی کے کئی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔
انہوں نے یہ بات پیر کے روز چونیاں کے قریب زیر تکمیل بلوکی بجلی منصوبے پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ لوڈ مینجمنٹ صرف ان علاقوں میں کی جائے گی جہاں بل ادا نہیں کئے جاتے۔ انہوں نے کہا کہ نئے بجلی گھروں سے صارفین اور صنعتی شعبے کو رعایتی نرخوں پر بجلی فراہم کی جائے گی جس سے ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
عابد شیر علی نے کہا کہ جون دوہزار تیرہ سے اب تک موجودہ حکومت نے کل اڑتیس سومیگاواٹ بجلی پیدا کی ہے اور مزید دس ہزار میگاواٹ اگلے سال تک قومی گرڈ میں شامل ہو جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہزار دو سو تئیس میگاواٹ کا بلوکی بجلی منصوبہ اگلے سال کے اوائل میں مکمل فعال ہو جائے گا۔