گورنر نے کہا کہ نیب کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو درپیش مسائل حل اور انکے حقوق کا تحفظ کرے۔

بدعنوانی کے خاتمے کیلئے آپریشن ضرب عضب جیسے جذبے کی ضرورت ہے،رجوانہ
27 مارچ 2017 (19:48)
0

گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے آپریشن ضرب عضب جیسے جذبے کی ضرورت ہے۔

وہ پیر کے روز لاہور میں قومی احتساب بیورو کے اہلکاروں کے تربیتی کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
گورنر نے کہا کہ یہ نیب کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو درپیش مسائل حل کرے اور ان کے حقوق کا تحفظ کرے۔