جولائی سے وزیر اعلیٰ بیمہ صحت سکیم کو غذر،ہنزہ نگر اور گانچے تک وسعت دینے کا فیصلہ۔

مفت طبی سہولیات فراہمی ،غریب خاندانوں میں ساڑھے5ہزار صحت کارڈ تقسیم
27 مارچ 2017 (19:39)
0

گلگت میں غریب خاندانوں کو مفت علاج معالجے کی سہولت یقینی بنانے کیلئے ساڑھے پانچ ہزار صحت کارڈ تقسیم کئے گئے ہیں۔
یہ بات پیر کے روز گلگت میں وزیراعلیٰ کی صحت بیمہ سکیم کے ترجمان نے بتائی۔
ترجمان نے بتایا کہ سکیم کے پہلے مرحلے میں انیس کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ اس سال جولائی سے سکیم کو غذر، ہنزہ نگر اور گانچے تک وسعت دی جائے گی۔