وزیرداخلہ نے کہا کہ آن لائن ویزہ سسٹم کے تحت پاکستان آنے والے غیر ملکیوں کی سخت نگرانی کی جائے گی۔

آن لائن ویزا سسٹم شفافیت یقینی،بے قاعدگیوں کا خاتمہ کرے گا،نثار
27 مارچ 2017 (19:12)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ دنیا بھر میں موجود پاکستانی مشنز کی جانب سے جاری کیے گئے ویزوں کے لئے مرکزی ڈیجیٹل ڈیٹا بینک قائم کرے ۔
اسلام آباد میں پیر کے روز اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نظام پاکستان کے لئے آن لائن ویزا کے حصول میں غیر ملکیوں کی مدد کرے گا اور اس سے نظام میں شفافیت اور بہتری آئے گی۔
وزیر داخلہ نے کہاکہ ویزوں کے حصول اور اجراء کا نظام ملک میں آنے والے تمام غیر ملکیوں کی نگرانی کرنے میں ریاست کی مدد کرے گا۔
انہوں نے نادرا کو ہد ایت کی کہ وہ ویزوں کا ریکارڈ رکھنے اور بے قاعدگیوں سے بچنے کے لئے ویزوں کے اجرا کا آن لائن سسٹم تیار کریں۔