مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ اقتصادی راہداری کی تکمیل سے ملک تجارتی، صنعتی اور اقتصادی مرکز بن جائے گا۔

File Photo

 پاکستان امن کے فروغ میں فعال کردارادا کرتا رہے گا،جنجوعہ
27 مارچ 2017 (18:37)
0

قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان تذویراتی روابط کے ذریعے دنیا میں امن کے فروغ اور اقتصادی ترقی میں فعال کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں بحر ہند میں سمندری تحفظ کے عنوان سے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سے ملک تجارتی، صنعتی اور اقتصادی مرکز بن جائے گا۔
قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ افغانستان میں دیرپاامن کے قیام سے وسطی ایشیاء کی ریاستوں اور خطے کے دوسرے ملکوں کو اقتصادی راہداری کے ثمرات کو منتقلی کی راہ ہموار ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ مستقبل میں اچھے تعلقات چاہتا ہے جو افغانستان سے مفاہمت اور وہاں امن اور استحکام کے ذریعے ہی ممکن ہے۔