انسانی حقوق کے مستقل طور پر خودمختار کمیشن کے وفد کی مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات ۔

او آئی سی کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اظہار تشویش
27 مارچ 2017 (18:24)
0

اسلامی تعاون تنظیم کے مستقل خودمختار انسانی حقوق کمیشن کے اعلیٰ سطح کے وفد نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی اطلاعات پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔
اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کے دوران انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ بھارت نے انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن بھارتی مقبوضہ کشمیر بھیجنے کی اس کی درخواست کا جواب نہیں دیا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام کی جانب سے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
تشویش کا اظہار پیر کے رورز اسلام آباد میں انسانی حقوق کے مستقل طور پر خودمختار کمیشن کے وفد نے امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر برجیس طاہر سے ملاقات میں کیا۔
فریقین نے اجلاس میں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خصوصی حوالے سے خطے کی سیکورٹی کی مجموعی صورتحال پر غور کیا۔
وفد نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا اندازہ لگانے کیلئے اس نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر تک رسائی کی درخواست کی ہے تاہم بھارت نے ابھی تک ردعمل کااظہار نہیں کیا۔
وفد نے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اسلامی تعاون تنظیم سے بڑی توقعات ہیں اور امید ظاہر کی کہ اسلامی تعاون تنظیم بھارتی مظالم کو بین الاقوامی فورم پر اٹھانے کیلئے بھرپور انداز میں آواز بلند کرے گی۔