وزیرمملکت پانی و بجلی نے کہا ہے کہ نئے بجلی گھروں سے صارفین اور صنعتی شعبوں کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی ۔

لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کیلئے بجلی کے کئی منصوبوں کی تکمیل کاکام تیزی سے جاری
27 مارچ 2017 (16:13)
0

پانی و بجلی کے وزیرمملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ اگلے سال تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کیلئے بجلی کے کئی منصوبوں کی تکمیل کیلئے کام تیزی سے جاری ہے۔
وہ آج تیسرے پہر چونیاں کے قریب ایک ہزار دو سو تیئس میگاواٹ کے بلوکی بجلی گھر منصوبے کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔
انہوں نے کہا نئے بجلی گھروں سے صارفین اور صنعتی شعبوں کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی جس سے ملک میں اقتصادی سرگرمیاں بڑھیں گی۔