وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے کہا ہے کہ سرکایہ کاروں کو تمام مطلوبہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور منگلا ڈیم کے قریب سیاحتی مقام قائم کئے جائیں گے۔

حکومت آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہے: فاروق حیدر
27 مارچ 2017 (15:58)
0

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے سرکاری و نجی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کررہی ہے ۔کوٹلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرکایہ کاروں کو تمام مطلوبہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور منگلا ڈیم کے قریب سیاحتی مقام قائم کئے جائیں گے۔
راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ آبشار یں، دریا، گھنے جنگلات اورپرکشش پہاڑی سلسلوں کے باعث کشمیر میں سیاحت کے وسیع مواقع ہیں۔