اجلاس میں دوران ملازمت شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے دو قانونی ورثا کو ملازمتیں فراہم کرنے کی تجویز دی گئی۔

سندھ کابینہ کا انسداد دہشتگردی کے قانون میں مختلف ترامیم پرغور
27 مارچ 2017 (15:50)
0

سندھ کابینہ کااجلاس آج کراچی میں ہوا وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی صدارت کی۔اجلاس میں شہدا کی قربانیوں کااعتراف اور مالی امداد کے قانون اور انسداد دہشت گردی کے قانون میں مختلف ترامیم پرغور کیاگیا۔ اجلاس میں دوران ملازمت شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے دو قانونی ورثا کو ملازمتیں فراہم کرنے کی تجویز دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے کے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے جاں قربان کرنے والے عزیز و اقارب کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔