شام میں متعدد باغی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ وسطی شہر حمص میں حزب اختلاف کے زیر قبضہ آخری علاقہ بھی چھوڑ رہے ہیں

اتحادی افواج نے شام میں تبقہ ڈیم ٹوٹنے سے متعلق دولت اسلامیہ کا دعویٰ مسترد کردیا
27 مارچ 2017 (15:45)
0

امریکہ کے زیر قیادت اتحادی افواج نے شام میں دریائے فرات پر واقع تبقہ ڈیم ٹوٹنے سے متعلق دولت اسلامیہ کے جنگجوئوں کا دعویٰ مسترد کردیا ہے۔ایک بیان میں اتحادی افواج نے کہا کہ شمالی شام میں واقع تبقہ ڈیم محفوظ ہے۔ دولت اسلامیہ نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ اتحادی افواج کے فضائی حملوں سے ڈیم کونقصان پہنچا ہے اور ڈیم ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔

شام میں متعدد باغی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ وسطی شہر حمص میں حزب اختلاف کے زیر قبضہ آخری علاقہ بھی چھوڑ رہے ہیں وہ یہ انخلا روس کی حمایت سے شام کی حکومت کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت کیا جارہاہے۔

آج شام کے سرکاری ٹی وی نے کہا ہے کہ 129 جنگجوئوں سمیت 466 افراد Al Waer کے نواحی علاقے سے انخلا کررہے ہیں ، انہیں شمالی شام میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں سے نکلنے کے لئے محفوظ راستہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔