وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ وہ علاقے جن پر صوبائی حکومتیں توجہ نہیںدے رہی وزیراعظم وہاں خود ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کررہے ہیں۔

عام انتخابات اگلے سال پروگرام کے مطابق ہونگے: مریم اورنگزیب
27 مارچ 2017 (15:20)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عام انتخابات اگلے سال پروگرام کے مطابق ہونگے ۔آج اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے کے قریب ہیں ۔
وزیر مملکت نے کہا کہ وہ علاقے جن پر صوبائی حکومتیں توجہ نہیں دے رہی وزیراعظم نوازشریف وہاں خود ترقیاتی منصوبوںکی نگرانی کررہے ہیں۔
اس سے پہلے آج اسلام آباد میں اعزازت تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال کے دوران ملک کے مجموعی حالات میں تیزی سے بہتری آئی ہے۔