وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاہے کہ امدادی کارکن معاشرے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اور انہوں نے متعدد انسانی جانیں بچائی ہیں۔

حکومت ہنگامی خدمت 1122کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات کررہی ہے:شہباز شریف
27 مارچ 2017 (15:07)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ہنگامی خدمت ون ون ٹو ٹو کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات کررہی ہے ۔
وہ آج لاہور میں ریسکیو سروسز اکیڈمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ امدادی کارکن معاشرے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اور انہوں نے متعدد انسانی جانیں بچائی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ ریسکیو اہلکاروں کی تربیت معیار سے کم نہیں ہے ۔