وفاقی وزیر دفاعی پیداوارنے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں جے ایف 17تھنڈر اور سپر مشاق طیاروں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے ۔

جنوبی افریقہ کاپاکستان کے ساتھ دفاعی پیداوار کےشعبے میں تعاون کے فروغ میں اظہار دلچسپی
27 مارچ 2017 (14:06)
0

جنوبی افریقہ کی وزیردفاع Nosiviwe Mapksa Nqakula کی قیاد ت میں ایک وفد نے آج راولپنڈی میں دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین سے ملاقات کی۔ملاقات میں دفاعی پیداوار اورباہمی دلچسپی سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہاکہ عالمی منڈی میں جے ایف 17تھنڈر اور سپر مشاق طیاروں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور جنوبی افریقہ پاکستان کی دفاعی صنعت سے استفادہ کرسکتا ہے۔
جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع نے کہا پاکستان ایک مضبوط دفاعی صلاحیت کا حامل ملک ہے۔انہوں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں حکومت کی کوششوں کو سراہا اور اس مہم میں دی گئی قربانیوں کی تعریف کی۔انہوں نے دفاعی پیداوار میں تعاون بڑھانے کی خواہش بھی ظاہر کی۔