یاسین ملک کا لوگوں پر مقبوضہ کشمیر میں ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے پرزور
27 مارچ 2017 (12:18)
0

مقبوضہ کشمیر میں جموں اور کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یٰسین ملک نے کہا ہے کہ ہزاروں نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ سے مقبوضہ کشمیر ایک بار پھر بھارتی جمہوریت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے ۔سنٹرل جیل سری نگر سے ایک بیان میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں خصوصاً جنوبی کشمیر میں گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے ۔
سری نگر اور اسلام آباد میں ہونے والے ضمنی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کی اپیل کااعادہ کرتے ہوئے انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ شہدا زخمیوں اور گولیوںبینائی سے کھو دینے والوں ، جیلوں اور تھانوں میں نظر بند لوگوں کی قربانیوں کو یاد رکھیں۔