File Photo

شہباز شریف نے کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کا نوٹس لے لیا
27 مارچ 2017 (10:41)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کا نوٹس لیا ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ قیمتوں میں اضافے میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔
شہباز شریف نے صوبائی کابینہ کے ارکان کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ مختلف مارکیٹوں کا دورہ کریں اور قیمتوں کا جائزہ لیں۔